’ایمبولینس تھوڑی دیر میں پہنچی تو لوگوں نے مجھے گلی میں گھسیٹ کر بہت مارا
'میں جائے حادثہ پر تھوڑی دیر سے
پہنچا تو لوگ مجھے گلی میں گھسیٹ کر لے گئے اور بہت مارا۔ میں نے لوگوں کو
بتانے کی کوشش کی کہ میں ٹریفک میں پھنس گیا تھا لیکن انھوں نے نہیں سنی۔'
یہ
کہنا ہے کراچی میں ایدھی ایمبولینس کے ڈرائیور محمد جنید کا۔ محمد جنید
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب ’پہلے زندگی، ایمبولینس کو راستہ
دیں‘ کی تقریب میں موجود تھے۔
انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے
کہا کہ کراچی میں تلخ کلامی اور گالم گلوچ تو عام ہے لیکن 'میرے ساتھ یہ
ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ مشتعل ہجوم نے بد زبانی کے علاوہ مار پیٹ پر آ
جائیں۔
No comments:
Post a Comment